بلوچستان میں کہیں موسم گرم، کہیں شدید گرم ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم گرم و خشک ہے جبکہ محکمہ موسمیات نےژوب اوربارکھان میں بارش کاامکان ظاہرکیاہے،وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، اندرونِ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ژوب، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی صوبے بھر میں شہری بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔