ملک میں طوفانی بارش اور آندھی سے کتنے افراد ہلاک ہوئے ؟ افسوسناک خبر آگئی 

ملک میں طوفانی بارش اور آندھی سے کتنے افراد ہلاک ہوئے ؟ افسوسناک خبر آگئی 
ملک میں طوفانی بارش اور آندھی سے کتنے افراد ہلاک ہوئے ؟ افسوسناک خبر آگئی 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں طوفانی بارش اور آندھی کی وجہ سے 10افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی نے درخت اور سائن بورڈز بھی اکھاڑ دیے،فیصل آباد میں سمندری روڈ پر آندھی سے فیکٹری کی دیوارگرنے سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش سے مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، بارش سے مختلف علاقوں میں کئی مکانات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں 4افراد کا تعلق مانسہرہ اور ایک کا تورغر سے ہے۔بلوچستان میں بارکھان کے علاقے میں موسلادھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے اور شہرکا دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -