لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے ٹیم میں راشد خان کی موجودگی کو خوش قسمتی قرار دے دیا 

لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے ٹیم میں راشد خان کی موجودگی کو خوش قسمتی قرار دے ...
لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے ٹیم میں راشد خان کی موجودگی کو خوش قسمتی قرار دے دیا 

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے کہا ہے کہ راشد خان ٹاپ کلاس باولر ہیں ،وہ کئی ٹیموں کے ساتھ کھیل چکے ہیں اوران کی کارکردگی میں تسلسل پایا جاتا ہے ،ان کا ٹیم میں ہونا مفید ہوتا ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ راشد خان ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق بین ڈنک کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے اب تک کھیلے جانے والے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اس وقت لاہور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر موجود ہے، ٹاپ ٹو کو مکمل کرکے فائنل کھیلنا ہے اور اصل ہدف ٹرافی اٹھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہے میری بھی کوشش ہے کہ میں اپنا حصہ ڈالوں ،پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ ہے، ہر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مزید :

PSL -