وہ طاقتور ملک جس نے اپنے 31 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی، یہ چین نہیں بلکہ ۔۔۔

وہ طاقتور ملک جس نے اپنے 31 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی، یہ چین نہیں ...
وہ طاقتور ملک جس نے اپنے 31 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی، یہ چین نہیں بلکہ ۔۔۔

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ میں اب تک 31 کروڑ کے قریب لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

امریکہ کے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 30 کروڑ 81 لاکھ 12 ہزار 728 لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جب کہ آج (اتوار) تک کورونا ویکسین کی 37 کروڑ 43 لاکھ 97 ہزار 205 خوراکیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اس وبا سے چھ لاکھ 14 ہزار 955 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں کورونا کے 17 کروڑ 64 لاکھ 90 ہزار 773 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ صرف امریکہ میں اس وبا نے تین کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 873 لوگوں کو متاثر کیا ہے جو دنیا کے مجموعی کیسز کا 19.44 فیصد بنتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -