چین میں خوفناک گیس دھماکہ ، زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد جان کر ہر کوئی افسردہ ہو جائے

چین میں خوفناک گیس دھماکہ ، زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد جان کر ...
چین میں خوفناک گیس دھماکہ ، زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد جان کر ہر کوئی افسردہ ہو جائے

  

ووہان(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں گیس کے باعث ہونیوالے خوفناک دھماکے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 140سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 39 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہوبے میں رہائشی کمپاؤنڈ میں گیس لائن پھٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 140 کے قریب زخمی ہوگئے۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی جبکہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے بھی ٹوٹ گئے ،دھماکے سے کئی گھروں اور عمارتوں میں گہری دراڑیں پڑ گئی ہیں ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں ، دوپہر 12 بجے تک امدادی کارکنان کو جائے حادثہ سے  150 افراد زخمی حالت میں ملے ہیں جن میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،پولیس اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی میتیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق جس دو منزلہ بلڈنگ میں گیس دھماکہ ہوا وہاں ایک سال قبل فیکٹری قائم تھی تاہم اس فیکٹری کو کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا لیکن فیکٹری میں گیس کے بوسیدہ پائپ تبدیل نہ ہونے سے خوفناک حادثہ پیش آ گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ کی جگہ پر بڑی تعداد میں ناشتے کی دوکانیں اور سبزی منڈی قائم ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اور  رہائشی کمیونٹی ہونے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر پھنس گئے ہیں ۔سرکاری حکام کے مطابق  امدادی کا رر وائیوں کا سلسلہ  جاری ہونے کے باعث ہلاکتوں کی اصل تعداد کی تصدیق ابھی نہیں کی جا رہی ،سرکاری حکام کے مطابق  دو ہزار کے قریب ریسکیو  ورکر جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے مزید کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لئے پورے رہائشی ایریا کو خالی کرا لیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -