خلائی سفر کے لیے جیف بیزوس کے ساتھ والی نشست کتنے ارب روپے میں نیلام ہوئی؟ رقم جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں

خلائی سفر کے لیے جیف بیزوس کے ساتھ والی نشست کتنے ارب روپے میں نیلام ہوئی؟ ...
خلائی سفر کے لیے جیف بیزوس کے ساتھ والی نشست کتنے ارب روپے میں نیلام ہوئی؟ رقم جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ای کامرس ویب سائٹ ایمازون کے مالک جیف بیزوس کے ساتھ خلائی سفر کرنے کے لیے نامعلوم شخص نے 4 ارب 36 کروڑ سے زائد روپے میں سیٹ پکی کرا لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی لائیو نیلامی میں نامعلوم شخص نے بھاری رقم ادا کرکے سیٹ اپنے نام کرائی ہے۔نیلامی سات منٹ تک جاری رہی جس میں ایک سو چالیس سے زائد ممالک کے سات ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔ سیٹ خریدنے والے شخص نے اپنا نام پوشیدہ رکھا ہے۔20جولائی کو بلیو اوریجن کمپنی پہلی دفعہ انسانوں کو خلا میں لے کر جائے گی جس میں جیف بیزوس بھی اپنے بھائی کے ساتھ سفر کریں گے ۔گیارہ منٹ کے خلائی سفر کا آغاز ٹیکساس کی وان ہورن بیس سے کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -