پنجاب کی جیلوں میں کوروناویکسینیشن کا عمل تیز ، اب تک کتنے قیدیوں کو ویکسین لگائی گئی ؟جانئے 

 پنجاب کی جیلوں میں کوروناویکسینیشن کا عمل تیز ، اب تک کتنے قیدیوں کو ویکسین ...
 پنجاب کی جیلوں میں کوروناویکسینیشن کا عمل تیز ، اب تک کتنے قیدیوں کو ویکسین لگائی گئی ؟جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی کوروناویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور اب تک صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں ہزاروں قیدیوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب میں30سال سےزائدعمرکےقیدیوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔صوبائی دارالحکومت  لاہور کی دونوں جیلوں میں 3440اسیران کی ویکسی نیشن کی گئی،صوبائی دارالحکومت کی دونوں جیلوں میں 30سال سے زائد عمر کے 4700قیدی موجود ہیں جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 14ہزار 400قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی ہے ۔ پنجاب کی جیلوں میں 24ہزار 500قیدی موجود ہیں، جیلوں میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -