’وکالت پڑھی ہے ،موقع ملا تو آصف علی زرداری کے حق میں مقدمہ لڑوں گا‘ پاکستانی اداکار نے خواہش کا اظہار کردیا

’وکالت پڑھی ہے ،موقع ملا تو آصف علی زرداری کے حق میں مقدمہ لڑوں گا‘ پاکستانی ...
’وکالت پڑھی ہے ،موقع ملا تو آصف علی زرداری کے حق میں مقدمہ لڑوں گا‘ پاکستانی اداکار نے خواہش کا اظہار کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکار علی عباس نے کہا ہے کہ وکالت پڑھی ہے اور ایک سال پریکٹس بھی کرچکا ہوں، اگر انہیں موقع ملا تو وہ آصف علی زرداری کے حق میں مقدمہ لڑیں گے کیونکہ وہ ایک سمارٹ اور قابل سیاستدان ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جس تیز انداز میں تقاریر کرتے ہیں وہ بے حد پسند ہے ،وہ آل ٹائم فیورٹ سیاستدان ہیں ۔ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے حالیہ تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ دونوں ہی اپنی جگہ درست ہیں تاہم مجھے موقع ملا تو ان کی صلح کروانا پسند کروں گا۔

مزید :

تفریح -