250 سے زائد ڈکیتیاں، 1200 موبائل چھیننے والا آخر کار پکڑا گیا

250 سے زائد ڈکیتیاں، 1200 موبائل چھیننے والا آخر کار پکڑا گیا
250 سے زائد ڈکیتیاں، 1200 موبائل چھیننے والا آخر کار پکڑا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان رینجرز سندھ نے 250 سے زائد ڈکیتیاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کو بن قاسم کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم 250 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ دورانِ تفتیش اس نے 70 لاکھ روپے اور 1200 موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے بھینس کالونی میں دودھ کی دکانوں سے بھی 30 لاکھ روپے چھینے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -