جے یو آئی کا پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک چلانے اور مظاہروں کا اعلان

جے یو آئی کا پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک چلانے اور ...
جے یو آئی کا پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک چلانے اور مظاہروں کا اعلان

  

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام ف (جے یو آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے خلاف سندھ میں تحریک چلانے اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی سندھ کے مرکزی رہنما مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کرپٹ اور نا اہل ہے، صوبے میں لوٹ مار، تعلیم کی تباہی، پانی کی چوری اور سندھ کی زمینیں بیچنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاجی تحریک کا رخ وفاق کے ساتھ سندھ حکومت کی طرف موڑ رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک چار مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔ 17 جون کو پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جس کے بعد 29 جولائی کو سندھ حکومت کے خلاف کراچی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے خلاف لانگ مارچ بھی کیا جائے گا جو گھوٹکی سے کراچی تک ہوگا۔

مزید :

قومی -