سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟عثمان ڈار نے بڑا اعلان کردیا 

سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟عثمان ڈار نے ...
سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟عثمان ڈار نے بڑا اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہے ہیں، وزیراعظم عمران خا ن کے ویژن کے مطابق’کلین گرین سیالکوٹ ‘کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے منصوبہ کا آغاز کردیا ہے اور پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے،سیالکوٹ کی عوام کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ۔

’ترقیاتی منصوبے ٹیکس دہندگان کے نام‘کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے  سبلائم چوک سے وزیرآباد روڈ تک جاری سٹیٹ آف دی آرٹ سیوریج منصوبے کے افتتاح کےموقع پرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئے عثمان ڈار نے کہا ہے کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ ملک کی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن بجٹ ثابت ہوگا ،یہ بجٹ عوام دوست ، متوازن اور ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس سےعوام بڑی خوشگوار تبدیلیاں محسوس کریں گے ،تحریک انصاف مصنوعی معیشت کی بجائے حقیقی طور پر معیشت کو مضبوط کررہی ہے ۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جس کے عوام نے بڑے کٹھن دن دیکھے ہیں، اب خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی،حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے، ماضی کے حکمرانوں نے عوام کی بھلائی کیلئے ایک پائی حقیقی معنوں میں خرچ نہیں کی