’پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا‘

’پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا‘
’پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا‘

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا، بجٹ میں پسے ہوئے طبقات کی پاسداری ہوگی اور غریب لوگوں کا خیال رکھا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت یکساں ترقی پروگرام پیش کرنے جا رہے ہیں، تمام اضلاع کی ترقی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کا وژن ہے، پنجاب کے بجٹ میں نئے منصوبے لا رہے ہیں۔

 پریس کلب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بجٹ پر سب کو اعتماد میں لیں گے،سپیکر اور اتحادی جماعت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ عوامی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست کے حوالے سے مایوس ہے، کل کا بجٹ ان کی مایوسی میں مزید اضافہ کرے گا،اپوزیشن کو کل کے بجٹ میں سرپرائز دیں گے، بجٹ میں محنت کش کے حقوق کا تحفظ کرنے جا رہے ہیں، کسانوں، خواتین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود وزیراعلی پنجاب کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،حکومت نے مستحق صحافیوں کو تعاون فراہم کیا ہے،صحافی ہماری طاقت ہیں اور معاشرے کی آنکھ ہیں، جو بھی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں رکاوٹ بنے گا، حکومت اس پتھر کو ٹھوکر مار کر ہٹائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -