آن لائن ٹیکسی سروس میں چوری شدہ گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف 

آن لائن ٹیکسی سروس میں چوری شدہ گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف 
آن لائن ٹیکسی سروس میں چوری شدہ گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کے رہائشیوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی میں  اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے اہم کارندوں کو گرفتار کیا جن میں ساربان عرف پپو، راشد منہاس، ریحان، رانا عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ہم نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں 5 گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان شہریوں کی گاڑیاں چوری کرکے آن لائن ٹیکسی سروس اور رینٹ پر فراہم کرتے تھے۔ ملزمان میں بلوچستان کا خریدار بھی شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -