وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی وفاق سے ناراضگی کی اصل وجہ کیا ہے ؟اسد عمر نے حیران کن دعویٰ کردیا 

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی وفاق سے ناراضگی کی اصل وجہ کیا ہے ؟اسد عمر نے ...
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی وفاق سے ناراضگی کی اصل وجہ کیا ہے ؟اسد عمر نے حیران کن دعویٰ کردیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسدعمر نے اتوار کے روز بغیر کسی پروٹوکول کے کراچی کے مختلف علاقوں کی گلیوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کو درپیش مسائل سنے،اسد عمر نے تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے ہمراہ تاجررہنماؤں سے ملاقات کی،پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ موٹرسائیکل پراسد عمرکراچی کے مختلف علاقوں میں بغیرپروٹوکول گئے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔

اس موقع پراسد عمرنے کہاکہ کراچی کیلئے وفاق آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کردار ادا کررہا ہے،وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ وفاق کے ترقیاتی کاموں سےناراض ہیں،کراچی کے لیےایسےمتعدد منصوبے ہیں جن پر وفاق اپنی آئینی ذمہ داری سےبڑھ کر اخلاقی ذمہ داری ادا کررہاہے،سندھ کا90فیصدسےزائد ریونیو کراچی سےاکٹھاہوتا ہے،کراچی کی موجودہ حالت انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نےکہاکہ کراچی کی شہری انتظامیہ کے پاس جو ماضی میں ادارے تھےاوربعدمیں انہیں صوبائی حکومت نے لے لیا تھا انہیں شہری انتطامیہ کو دوبارہ واپس کرنے کی تجویز ہے، گرین لائن منصوبے کے آخری دو مراحل پر کام کا آغاز ہوگیا ہے اور امید ہےکہ جون تک بسیں بھی پہنچ جائیں گی اوراس امید کا اظہارکیا کہ رواں برس اگست میں کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گرین لائن کی شکل میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کا نظام چلنا شروع ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کےفور منصوبے کو تیزی سے پایہ تکمیل پر پہنچانے،پاکستان ریلوے کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے جنہیں تیزی سے آگے لے کرچلیں گے، کراچی کے لیے ایسے متعدد منصوبے ہیں جن پر وفاق اپنی آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر اخلاقی ذمہ داری ادا کررہا ہے،کراچی نےہمیں پالاہے،اس شہرکواس کاحق دلوائیں گے۔

اسدعمر نے کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کہتے ہیں کہ وفاق کراچی میں ترقیاتی کام کیوں کرا رہا ہے؟ ویسے سید مراد علی شاہ درست کہتے ہیں کیوںکہ گلیوں میں کام کرانا وفاق کا کام نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کام نہیں کرے گی تو مجبورا وفاق کو گلیوں میں کام کرنا پڑے گا،کراچی کی گلیوں کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے،کراچی سندھ کا حصہ ہے اور وفاق اپنے صوبوں کو نظر انداز نہیں کرتا ہے،وفاقی حکومت کراچی کی رونقیں واپس لانے کے لئے کراچی میں تجاوزات مافیا کے خلاف لڑ رہی ہے،سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے کےمیگاشہرکو یکسرنظرانداز کیا ہے کیونکہ کئی دہائیوں سےاب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئےہیں ، وفاقی حکومت روشنی کے شہر میں ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے مقامی لوگ بھی وفاقی حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی اور ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -