دنیا کے وہ گرم ترین شہر جہاں درجہ حرارت 70 ڈگری سینٹی گریڈ بھی کراس کرگیا

Jun 13, 2022 | 05:09 PM

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کی شدت ان دنوں بھی نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے لیکن دنیا میں کچھ ایسے مقامات ہیں جہاں اس قدر گرمی پڑتی ہے کہ سن کر ہی اوسان خطا ہو جائیں۔ انڈیا ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں ان مقامات کی فہرست بیان کی ہے جو درج ذیل ہے:۔
بندر محشر ،ایران
ایران کے صوبے خورستان کا شہر بندر محشر وہ شہر ہے جس کے پاس دنیا کا گرم ترین شہر ہونے کا ریکارڈ ہے۔ اس شہر میں جولائی 2015ءمیں 74ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو معلوم ریکارڈ میں دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
دشت لوط، ایران
دوسرے نمبر پر بھی ایران ہی کا شہر دشت لوط آتا ہے جہاں 2005ءمیں 70.7ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ یہ ایران کے مشرقی صحرا میں واقع ایک شہر ہے، جسے مسلسل کئی سالوں سے دنیا کے پانچ گرم ترین شہروں میں شامل کیا جا رہا ہے۔
کوئنزلینڈ، آسٹریلیا
آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں 2003ءمیں 69.3ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ 
فلیمنگ ماﺅنٹینز، ژن جیانگ ، چین
چین کے شہر ژن جیانگ کے قریب واقع پہاڑ’ہاﺅیان ماﺅنٹینز‘ میں 2008ءمیں 66.8ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ ان پہاڑوں پر گرمی کی شدت اتنی ہوتی ہے کہ انہیں فلیمنگ ماﺅنٹینز یعنی شعلوں والے پہاڑ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔
کرسٹل کی غار، میکسیکو
میکسیکو کے شہر نائیکاکے قریب واقع یہ کرسٹلز کی بہت بڑی غار ہے جس کی گہرائی 300میٹر ہے۔ اس غار میں درجہ حرارت 58ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس غار میں تحقیقاتی کام آج تک نہیں ہو سکا۔
العزیزیہ، لیبیا
العزیزیہ، لیبیا کے شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا قصبہ ہے ۔ یہ لیبیا کے دارالحکومت تریپولی سے 41کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں 1922ءمیں 57.8ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ عام طور پر یہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔
ڈیتھ ویلی، امریکہ
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع موت کی وادی(Death Valley) بھی دنیا کے گرم ترین مقامات میں شمار ہوتی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 56.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔
کیبیلی (Kebili)،تیونس
تیونس کے اس شہر میں 1920ءسے 1933ءکے دوران درجہ حرارت 50سے 55ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ بہرحال 2000ءکے بعد سے اس شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ 
تربت، پاکستان
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع شہر تربت کو دنیا کے 10گرم ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 2017ءمیں تربیت میں 53.7ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ 

مزیدخبریں