پاک, ترک عسکری قیادت کا دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاک, ترک عسکری قیادت کا دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
پاک, ترک عسکری قیادت کا دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکی کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ یاسر گلر اور کمانڈر ہک منصب جنرل میٹن گورک سے ملاقات  کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل سیلجوک بائراکتار اوگلو، کمانڈر ترک نیول فورسز ایڈمرل ایرکومنٹ تاتلی اوگلو اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کیمل کادیوگلو سے بھی ملاقاتیں کی۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں، دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔سیکیورٹی ، انسداد دہشتگردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔

مزید :

دفاع وطن -