وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   نیویارک (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کینیڈا کیخلاف نصف سینچری بناکر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔میچ میں محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں رضوان ففٹی کرنے والے پہلی پاکستانی بیٹر ہیں۔ اس ایڈیشن میں سْست ترین نصف سینچری کا ریکارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کیا جو اس سے قبل جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کے پاس تھا، انہوں نے 50 گیندں پر سینچری بنائی تھی۔

کینیڈا کیخلاف بھی قومی ٹیم ابتدائی 4 اوورز میں ایک بھی چوکا لگانے میں ناکام رہی تھی۔