ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی 

ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                      نیویارک(سپورٹس رپورٹر))پاکستان کرکٹ ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ سے کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے  گزشتہ روز آرام کیا جبکہ چند کھلاڑیوں نے شام میں آئی سی سی کرکٹ فار گڈ سرگرمی میں حصہ لیا پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی اور آئرلینڈ سے اہم میچ کے لئے کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی پاکستان گروپ میچز میں اپنے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں صرف ایک میچ ہی جیت سکا ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول آئندہ میچز کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی مرحلے تک محدود دکھائی دینے لگا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں اگلے چند روز مکمل بارش کی پیش گوئی ہے۔لاڈرہل میں بارشیں اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔