نساؤ سٹیڈیم،ڈراپ ان پچز نے میگا ایونٹ کا مزہ کِرکرا کردیا

نساؤ سٹیڈیم،ڈراپ ان پچز نے میگا ایونٹ کا مزہ کِرکرا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیو یارک(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کیلئے نیویارک کے نسا ؤکاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں انسٹال کی گئی ڈراپ ان پچز نے میگا ایونٹ کا مزہ کِرکرا کردیا۔اس اسٹیڈیم   میں  ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے 6میچز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں پریشانی کا شکار رہیں، خود آئی سی سی نے بھی اسٹیڈیم کی پچز کو غیر معیاری قرار دیا لیکن اس کے باوجود میچز کروانے سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی چھ ٹی20مقابلوں ہمیں محض 74چوکے اور 41چھکے دیکھنے کو ملے جبکہ اس کے برعکس ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے میچز میں باؤنڈریز حاصل کرنا زیادہ آسان ہے اور وہاں ٹیمیں 200یا 180سے زائد رنز اسکور کررہی ہیں۔ دوسری جانب نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کوئی بھی ٹیم 150کا عندسہ پار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔