فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان کو تاجکستان سے شکست

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان کو تاجکستان سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                         لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 فٹبال میں تاجکستان کی فٹبال ٹیم نے عمدہ کھیل سے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ دوشنبہ کے پامیر سٹیڈیم میں کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلا گیا، تاجکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پہلے ہاف میں شیروانی محبت? شاہوف نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا۔کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔تاجکستان کی جانب سے دوسرا گول منوچآر صفروف نے 65 ویں منٹ میں کیا، میچ کے 70 ویں منٹ میں وحدت ہنانوف نے تیسرا گول کر دیا، تاجکستان کو تین گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ2 کیلئے پاکستان نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا تھا اور اس مرحلے کے تمام چھ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میچ میں شکست کا بہت افسوس ہے۔مستقبل میں غلطیوں پر قابو پائیں گے۔

 اور عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔