اساتذہ اور طلبہ کے لئے ”ڈیجیٹل سفر پروگرام“شروع

اساتذہ اور طلبہ کے لئے ”ڈیجیٹل سفر پروگرام“شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ڈیجیٹل سپیڈ جاری، پنجاب میں ڈیجیٹل سفر کے آغاز کے ضمن میں ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے اساتذہ اور طلباء کیلئے "ڈیجیٹل سفر پروگرام" لانچ کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ ڈیجیٹل سفر کا مقصد پنجاب کے طلباء و اساتذہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہم مہارتوں سے آگاہ کرنا اور مستقبل کیلئے ٹیک پروفیشنلز پیدا کرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سفر پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1000 اساتذہ اور 50 ہزار طلباء  مستفید ہوں گے اور انہیں آئی ٹی سکلز سے عہدہ برآء کر کے ڈیجیٹل انقلاب لائیں گے اور اساتذہ کو آئی ٹی کی ٹریننگ دے کر گوگل چیمپئن بنائیں گے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہر فرد کو ڈیجیٹل شہری بنانا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہر ضلع کے ٹاپ پرفارمنس ٹیچر کو گاڑی کا تحفہ دیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کو ایسا پے بیک کریں گے کہ 2 سال بعد ہمارے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہوں گے۔