ایل ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری

 ایل ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)  پری عید صفائی انتظامات کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔والڈ سٹی سمیت اندرون لاہور کے مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔سی ای ا و ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پرشہر بھر میں عید گاہوں، جامع مساجد، اجتماعی قربان گاہوں کے اطراف ہیوی مشینری کی مدد سے عمارتی ملبہ بھی کلیئر کیا جا رہا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق والڈ سٹی کی تنگ و تاریک گلیوں کے پیشِ نظر مینوئل سویپنگ کی جا رہی ہے۔

 سالڈ ویسٹ کو اُٹھانے کے لیے لوڈر رکشہ اور ہنڈ کارڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ والڈ سٹی کے اطراف مرکزی شاہراؤں پر مکینکل سوئپرز اور واشر کی مدد سے صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔فورٹ روڈ، لیڈی ولنگٹن، بادشاہی مسجد، فوڈ اسٹریٹ کے اطراف علاقہ مکمل زیرو ویسٹ کر دیا گیاہے،اسٹیشن روڈ، سرکلر روڈ، آزادی چوک، لاری اڈا سمیت دیگر مقامات کی کلیئرنس جاری ہے جبکہ دہلی گیٹ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکٹ، اردو بازار اور ملحقہ علاقوں میں صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔مزید برآں شہر بھر سے عمارتی ملبہ ہٹانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔خصوصی صفائی انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی افسران ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک ہیں۔ عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ اور عمارتی ملبہ گلیوں چوراہوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔