سلمان غنی کو صدارتی تمغہ ملنا صحافیوں کیلئے فخر کی بات ہے: مقررین 

سلمان غنی کو صدارتی تمغہ ملنا صحافیوں کیلئے فخر کی بات ہے: مقررین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے عظیم سپوت، سینئر صحافی وتجزیہ کار اور دنیا نیوز گروپ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملنے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شاندار اور پروقارتقریب ہوئی جس میں روزنامہ پاکستان کے مدیر اعلیٰ مجیب الرحمن شامی، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود، سجاد میر، پروفیسر مجاہد منصوری، ڈاکٹر اسلم ڈوگر، سلمان عابد، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہیڈ آف کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر نوشینہ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔مقررین نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلمان غنی کا یہ اعزاز لاہور کی صحافی برادری کے لئے بھی فخر اور پیشہ ور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔  تقریب کے دوران سلمان غنی کی صحافتی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ اس کے ایک ہونہار طالب علم کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔شعبہ صحافت میں انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیئے صحافیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔سجاد میر نے کہا کہ سلمان غنی نے زندگی میں ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا۔ سلمان غنی نے اپنا ایوارڈ صحافت کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ذہین طالب علم پیچھے رہ سکتا ہے لیکن محنت کرنے والا کبھی پیچھے نہیں رہتامیں اس تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وی سی جامعہ پنجاب ڈاکٹرخالد محمود نے سلمان غنی کی صحافتی خدمات کو سراہا اور طلبہ کو تاکید کی کہ وہ صحافتی زندگی میں سلمان غنی سے رہنمائی حاصل کریں۔