مہر یونس انجمن تاجران مصطفی آباد کے جنرل سیکرٹری منتخب

مہر یونس انجمن تاجران مصطفی آباد کے جنرل سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)  مہر محمد یونس انجمن تاجران مصطفی آباد کے جنرل سیکرٹری منتخب،  تقریب حلف وفاداری کا اہتمام مین بازار مصطفی آباد میں کیا گیا، تقریب کی صدارت صدر انجمن تاجران مصطفی آباد باؤ غلام رسول نے کی، تقریب میں نائب صدر انجمن تاجران احمد رضا روپال ، نائب صدر مہر شفقت یعقوب،ماسٹرمحمد شریف، تاشفین ٹیپو،حافظ شہزادودیگر نے شرکت کی۔

 ، حاجی اسحاق، ملک مدثر، ملک ندیم، ڈاکٹر بابر، ملک احمد، شیخ اویس،حاجی سرفراز، مہر محمد افضل، شیخ تنویرانورودیگر تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 ، تقریب میں ڈاکٹر محمد حنیف کی وفات، تاشفین ٹیپو کی ہمشیرہ کے علاوہ دیگر تاجروں کے رشتہ داروں کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی، اور ڈاکٹر محمد حنیف کی بطور جزل سیکرٹری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ماسٹر محمد شریف نے نو منتخب جزل سیکرٹری مہر محمد یونس سے حلف لیا، مہر محمد یونس نے کہا کہ انجمن تاجران کے عہدیداران بطور جزل سیکرٹری مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، میں اپنی قیادت صدر باؤ غلام رسول ودیگر عہدیداران کے ہمراہ تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، میں کوشش کروں گا کہ تاجروں کی امیدوں پر پورا اتروں، اس موقع پر تاجروں نے مہر محمد یونس کو مالا پہنا کر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔