قرآن کریم احترام آدمیت کا سبق دیتا ہے،مولانا پیر حسن ناصر

  قرآن کریم احترام آدمیت کا سبق دیتا ہے،مولانا پیر حسن ناصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) قرآن کریم احترام آدمیت کا سبق دیتا ہے۔ یہ اللہ کی آخری آسمانی والہامی کتاب ہے جونبی آخر الزماں حضرت محمد ؐ پر نازل ہوئی،یہ اللہ کے قانون کی کتاب ہے،جس پرعمل کرنااورسمجھناہرمسلمان کیلئے لازم ہے۔اسی میں دنیاو آخرت کی ترقی کاراز مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی پنجاب کے امیر مولانا پیر محمد حسن ناصر نے مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی پنجاب کے ترجمان مولا عبدالحفیظ کھوکھر کے صاحبزے حافظ محمدحامد حفیظ کی تکمیل قرآن کریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مولانا عبد الحفیظ کھوکھر، قاری عظیم ریاض انور قادری، مولانا عبدالباسط فاروقی، مہر محمدریاض قصوری، ممتازصحافی حافظ علی احمد صابر وثناء  خوان مصطفی قاری افتخار احمد فخر ودیگرشخصیات نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے عہدکیا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے قرآن کی تعلیمات کونافذ کرنے کیلئے انشاء اللہ سردھڑکی بازی لگائیں گے۔