یوسف دیوان نے شہروز ٹرک کو پھر متعارف کر ا دیا

یوسف دیوان نے شہروز ٹرک کو پھر متعارف کر ا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)یوسف دیوان نے شہزور ٹرک کو ایک بار پھر متعارف کیا ہے اور HONRI VE کی ڈوئل لانچ سے پاکستان کو الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں آگے لا کھڑا کیا ہے۔اایکو گرین موٹرز نے "Future Assembled" نامی ایک رنگارنگ تقریب میں HONRI VE کو متعارف کروایا۔ مقامی طو ر پر اسمبل کی گئی پہلی ہیچ بیک الیکڑک گاڑی اب پاکستان کی سڑکوں پر ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیلز صالحہ حسن نے کہا کہ "HONRI VE  پاکستانیوں کے لئے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں۔ ایک ری چارج سے آپ 200 کلومیٹر کا فاصلہ باآسانی طے کر سکتے ہیں۔ اس کا اندرونی اور بیرونی ڈیزائین جدید ترین اور مستقبل کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ صرف 3,999,000 روپے کی مالیت کی گاڑی بیش قیمت خصوصیات کی حامل ہے"۔چائنیزآٹوموبل ایکسپرٹ کمپنی ہونری کے ساتھ مل کرVE 2.0 کوخاص طور پر پاکستانی سڑکوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 200 کلومیٹر فی چارج رینج کے ساتھ ABS, EBD اور TPMS جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس میں  IP67ڈسٹ پروف اور واٹر ریزسٹنٹ لیتھیم بیٹری ہے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کے ایک نمائندے نے کہا کہ ہم اس گرین چینج کو لانے اوراس بات کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں کہ پورے پاکستان میں گاڑیوں کے چارجنگ ڈیک نصب کیے جائیں۔