ادبی وثقافتی ترقی کیلئے نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں،رضی احمد

   ادبی وثقافتی ترقی کیلئے نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں،رضی احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمد نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ادبی وثقافتی ترقی کے لئے نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں،کلچرل پروگرامز کا دائرہ کار گراس روٹ لیول تک بڑھایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ نایاب ہوتے موسیقی کے آلات کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر سارہ رشید نے اجلا س میں بتایا کہ الحمراء کو قومی و بین الاقومی سطح پر کام کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے،الحمراء گورننگ باڈی فنون لطیفہ کے تجربہ کار اور منجھے ہوئے اراکین پر مبنی ہے،الحمراء محدود وسائل میں بھر بلاتعطل ادبی وثقافتی پروگرامز پیش کر رہا ہے۔اجلاس میں الحمراء کے مستقبل کے پلان پر غور وخوض کیا گیااور الحمراء کے مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کو دہرایا گیا۔اجلاس میں الحمراء کے گورننگ باڈی کے ممبران پروفیسر سلیمہ ہاشمی، صوفیہ بیدار، حماد غزنوی، قدسیہ رحیم،ڈاکٹر نیلم ناز، سہیل وڑائچ،ندیم شاہد، عمران قریشی ودیگر نے شرکت کی اور اپنی اپنی قیمتی تجاویز سے اجلاس کو آگاہ کیا۔اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا،کلچرل ٹروپے،پنجاب کی شناخت کو اْجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا،ادبی وثقافتی پروگرامز کا دائرہ کار گراس روٹ لیول تک بڑھانے سے ادبی وثقافتی ترقی کو دوام ملے گا۔بورڈ ممبران نے نئی قیادت میں الحمراء کی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -