ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)  چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے  تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں شوکت سے 2 لاکھ 70 ہزار نقدی اور موبائل فون،مصطفی آباد میں ڈاکو اکبر علی سے 1 لاکھ 15 ہزار نقدی،موبائل فون، اسلام پورہ میں حمید سے 1 لاکھ 40 ہزار نقدی، موبائل فون،برکی میں عمران  سے 3 لاکھ 10 ہزار کی نقدی اور دیگر اشیاء،ہنجروال میں عابد سے 2 لاکھ 25 ہزار نقدی اور موبائل فون، نولکھا میں فرحان سے 1 لاکھ 75 ہزار نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ میں رشید  سے 3 لاکھ 30 ہزار نقدی، موبائل فون،سول لائن میں بلال سے  1 لاکھ 18 ہزار نقدی اور موبائل فون، شیرا کوٹ میں نصیر سے 1 لاکھ  30 ہزار نقدی موبائل اور دیگر اشیا ء چھین لی گئیں جبکہ شاہدرہ، گلشن راوی، شادمان سے گاڑیاں اور راوی روڈ، شیراکوٹ، نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -