2رکنی ڈکیت،موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار 

2رکنی ڈکیت،موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہد ایت پر یکی گیٹ پولیس کی کاروائی دو رکنی متحرک ڈکیت موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر واردات کرنے سے قبل گرفتار کر لیا گیا دوران گرفتاری ملزمان کی پولیس کے ساتھ مزاحمت بھی کیا ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل نقد رقم،موبائل  فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں  کرتے اور دوران واردات اسلحہ کا استعمال کرتے تھے ریکارڈ یافتہ ملزمان واردات کے بعد مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرلیتے گرفتار ملزمان میں عمر اور محمد حسن شامل مقدمات درج کر لیا۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی یکی گیٹ پولیس کو متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر شاباش دی۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے موثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -