عید پر 40 ہزار سے زائد افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے، آئی جی 

عید پر 40 ہزار سے زائد افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے، آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)   پنجاب پولیس نے عید قربان کے موقع پر صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے اپنے انتظامات مکمل کرلئے  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 26 ہزار 500 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں اور 900 کھلے مقامات پر عید اجتماعات کی سکیورٹی پر 40 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی پر 08 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہوں گے  لاہور سمیت صوبہ بھر کی 227 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 03 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، عید تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے سپروائزی افسران کو ہدایت کی کہ وہ لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمدیقینی بنائیں ، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ہلڑ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تمام کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید موثر بنایا جائے گی، آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں کی مکمل چیکنگ، کلیرینس یقینی بنائی جائے، اے کیٹیگری مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز، عید اجتماعات پر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی ٹی او لاہور سمیت ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران عید کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کے بہا6 کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان کی خود نگرانی کریں، سٹریٹ کرائمز اور ہائی ویز پر رابری کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے جائیں،ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ عید قربان کی چھٹیوں میں مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہریوں کے رش کے پیش نظر ٹریفک روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے،غفلت کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ مری میں گاڑیوں کے داخلے اور اخراج کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ 

مزید :

علاقائی -