کیسوں میں نامزد کرنے کی منظوری کیس‘وکلاء دلائل کیلئے طلب

کیسوں میں نامزد کرنے کی منظوری کیس‘وکلاء دلائل کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجاب کابینہ کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور رہنماؤں کو کیسوں میں نامزد کرنے کی منظوری دینے کے کیس میں فریقین وکلاء کوآج 13 جون کو دلائل کیلئے طلب کرلیا، حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا،درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اپنا رکھا ہے کہ پنجاب کابینہ نے 24 مئی کو پی ٹی آئی لیڈرز کو مزید کیسز میں نامزد کرنے کی منظوری دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں لیڈروں کو کیسوں میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا،وفاق اور صوبے میں ن لیگ کی حکومت قائم ہے،حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے میں ناکام رہی ہے،سیاسی انتقام اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا  ہے،ایسے حالات میں پنجاب کابینہ کا بے بنیاد فیصلہ مزید خرابی ہوگی، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب کابینہ کے 24 مئی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

دلائل طلب

مزید :

صفحہ آخر -