جہلم، منشیات سمگلروں کی فائرنگ، اے این ایف اہلکاروں سمیت 3شہید 

  جہلم، منشیات سمگلروں کی فائرنگ، اے این ایف اہلکاروں سمیت 3شہید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (آن لائن)جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ٹیم پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔ترجمان نے بتایا کہ تعاقب کے دوران ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جوان اور ایک سویلین شہید ہو گیا۔اے این ایف ترجمان نے مزید بتایا کہ شہادت پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر شامل ہیں۔

اے این ایف اہلکار

مزید :

صفحہ آخر -