لکی مروت کے شہداء آبائی علاقوں میں فوج اعزاز کیساتھ سپرد خاک

لکی مروت کے شہداء آبائی علاقوں میں فوج اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (آئی این پی) لکی مروت کے شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہا کہ سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران وجوان، شہدا کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ 

 سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -