عظمیٰ بخاری کاوفاقی حکومت کو میڈیا ورکرز کے نویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کامشورہ 

عظمیٰ بخاری کاوفاقی حکومت کو میڈیا ورکرز کے نویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وفاقی حکومت کو میڈیا ورکرز کے نویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کا مشورہ دیدیا۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا میڈیا ورکرز کو ویج ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں اور مراعات ملنی چاہئیں۔ ویج ایوارڈ صحافیوں کا ہر دور میں درینہ مطالبہ رہا ہے، بدقسمتی ہے کوئی حکومت اس پر عملدرآمد نہیں کرواسکی، ویج ایوارڈ کے مطابق صحافیوں کو وہ تمام سہولیات و مراعات ملیں گی جو سرکاری ملازمین کو ملتی۔ انہوں نے کہا رپورٹرز،کیمرہ مین،فوٹوگرافر،سب ایڈیٹر حقیقی معنوں میں جرنلزم کی پہچان ہیں، ان میڈیا ورکرز کا حق مریم نواز انکو دلوائیں گیں، سرکاری اشتہارات کو میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کا قانون پہلے سے موجود ہے، وفاقی حکومت اس پر عملدرآمد کرے پنجاب حکومت اسی اصول کے تحت اشتہارات جاری کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا میڈیا ورکرز کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ سے بھی گزارش ہے میڈیا ورکرز کو ان کاحق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پنجاب حکومت اس معاملے میں وفاقی حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

عظمیٰ بخاری مشورہ

مزید :

صفحہ آخر -