ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی چیلنج، کابینہ ڈویژن نے جواب جمع کرادیا

 ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی چیلنج، کابینہ ڈویژن نے جواب جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کے حوالے سے جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، کابینہ ڈویژن نے عدالت میں جواب جمع کرادیا، کابینہ ڈویژن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ڈپٹی پرائم منسٹر کا کوئی آفس قائم نہیں کیا گیا، ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ اعزازی ہے۔ درخواست گزارکے وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی حیثیت اس کیس میں بینفشری کی ہے، اس طرح کے کیسز کی فائلیں دفاتر میں پڑی رہتی ہیں، ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ کسی قانون کے تحت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حدود میں 126 دفاتر میں دوہرے چارج کے ساتھ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، 50 پٹیشن دوہری تعیناتیوں کی عدالتوں میں پڑی ہوئی ہیں گڈ گورننس کیلئے اداروں میں دوہری تعیناتیوں کے کیسز پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ 

ڈپتی وزیر اعظم

مزید :

صفحہ آخر -