پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر پابندیوں کی ہر ممکن مزاحمت کا اعلان 

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر پابندیوں کی ہر ممکن مزاحمت کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر غیرآئینی و غیرقانونی پابندیوں کیخلاف ہر ممکن مزاحمت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نام نہاد فائروال کے ذریعے آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے بنیادی حقوق کو مکمل طور پر غصب کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیرآئینی و غیرقانونی پابندیوں کی ہر ممکن قانونی طریقے سے بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام،قانون کی حکمرانی و معاشی ترقی درکار ہے، یہ اربوں روپے عوام اور میڈیا کی زبان بندی جیسے مکروہ عمل میں جھونک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی فائر وال کے ذریعے مینڈیٹ چوروں کے بارے میں عوامی رائے نہیں بدلی جا سکتی۔

 مزاحمت 

مزید :

صفحہ آخر -