نیب کا اربوں روپے کے شوگر سکینڈل کانوٹس، ملزمان کیخلاف انکوائری کا حکم 

  نیب کا اربوں روپے کے شوگر سکینڈل کانوٹس، ملزمان کیخلاف انکوائری کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)  لاہور کے ڈی جی امجد مجید اولکھ نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر سکینڈل کا نوٹس لے لیا۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق چینی سکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کیخلاف ڈی جی نیب نے ڈائریکٹ انکوئری کا حکم دیا،صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی تاجروں کے اربوں روپے سمیٹ کر روپوش ہونے کی رپوٹ موصول ہوئی تھی، جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی،مرکزی ملزم شیخ راشد، شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔نیب تقتتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپہ مار کر ملزمان کی جانب سے متعدد مقامات پر چینی کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف کیا ہے۔ ا بتد ا ئی تحقیقات کے مطابق 4 بڑے گوداموں میں چینی سٹاک کی گئی ہے، تمام گوداموں اور دکانوں کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات ہیں، تمام متاثرین کو پرامن رہنے اور فوری طور پراپنے کلیمز نیب لاہور میں داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

نیب انکوائری

مزید :

صفحہ آخر -