خاور مانیکا پر تشدد،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل کی عبوری ضمانت منظور

خاور مانیکا پر تشدد،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل کی عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل انسداد دِہشت گردی کی عدالت پہنچے۔عثمان گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔عدالت نے عثمان گِل کی عبوری ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 12 جون تک منظور کر لی۔اسی کیس میں نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر اور مرزا عاصم کی عبوری ضمانتیں گزشتہ روز منظور ہو چکی ہیں۔

 ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -