مالیاتی استحکام کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ جامع نیشنل فسکل پیکٹ کی تجویز

مالیاتی استحکام کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ جامع نیشنل فسکل پیکٹ کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالیاتی استحکام کے ہدف کو حاصل کرنے اور ملک کے مجموعی وسائل میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع نیشنل فسکل پیکٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت اکیلے مالیاتی استحکام کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکتی، اسی لیے وفاقی حکومت ملک کے مجموعی وسائل میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، ان کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ہم تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ایک جامع نیشنل فسکل پیکٹ تجویز کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی اور یگانگت خود کفالت کے ہدف کو حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے، اس سلسلے میں ہماری صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔

فسکل پیکٹ

مزید :

صفحہ اول -