سپارکوکے ترقیاتی منصوبوں   کے لئے 35617 ملین  روپے مختص کرنے کی تجویز

سپارکوکے ترقیاتی منصوبوں   کے لئے 35617 ملین  روپے مختص کرنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت سپارکوکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 35617 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔پی ایس ڈی پی کے مطابق حکومت نے پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ کیلئے 29833.698 ملین روپے، پاکستان کمیونیکیشن سیٹلائٹ ٹو کے لئے 248 ملین روپے، پاکستان سپیس سنٹر کے قیام کے لئے 3985.302 ملین روپے، پاکستان آپٹیکل ریموٹ سن سنگ سیٹلائٹ کے لئے 1150 ملین روپے اور ڈیپ سپیس آٹومیٹیکل کے قیام کے لئے 400 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سپارکو

مزید :

صفحہ اول -