آئی ٹی سیکٹر کیلئے79ارب روپے رکھنے کی تجویز

  آئی ٹی سیکٹر کیلئے79ارب روپے رکھنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی)قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق اگلے مالی سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نئے بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر کیلئے79ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہاآئی ٹی شعبے کیلئے 79ارب روپے یہ اب تک رکھی جانیوالی سب سے زیادہ رقم ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات کیلئے7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کراچی میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کیلئے 8 ارب روپے رکھے جائیں گے، بجٹ میں ٹیکنالو جی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اسلام آباد کیلئے 11ارب روپے مختص کئے ہیں۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کیلئے2 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر انفارمیشن کیلئے 20 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔  

آئی ٹی سیکٹر

مزید :

صفحہ اول -