بجلی چوری کے خلاف مہم میں 50ارب روپے کی بچت ہوئی: وزیر خزانہ 

بجلی چوری کے خلاف مہم میں 50ارب روپے کی بچت ہوئی: وزیر خزانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران بجلی چوری کے خلاف مہم میں 50 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25 کی بجٹ تقریر میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے کو گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں،ان اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال کے اختتام تک کسی قسم کے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں حکومت کو 50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے اس میں مزید بہتری آئے گی اور اس کے لئے چند اصلاحات مرتب کی گئی ہیں جن میں نقصانات کو کم کرنے کے لئے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن میں بہتری، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیج کمپنی کی تنظیم نو، 9 ڈسکوز اور جنکوز کی نجکاری کا منصوبہ، بجلی چوری کے خلاف مہم، بجلی کی پیدوار کو بہتر بنانے کے لئے درآمدی فیول جی بجائے قابل تجدید توانائی، ونڈ، سولر اور ہائیڈل پاور جنریشن کی طرف منتقل کرنا اولین ترجیح ہے۔

بجلی چوری

مزید :

صفحہ اول -