اے پی این ایس نے نیوز پرنٹ کی درآمد پر 10فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ مسترد کر دیا 

    اے پی این ایس نے نیوز پرنٹ کی درآمد پر 10فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ مسترد کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے نیوز پرنٹ کی درآمد پر 10فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکو مت سے پرنٹ میڈیا کو جی ایس ٹی سے استثنیٰ جاری رکھنے کی اپیل کردی۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر مسز نازفرین سہگل لاکھانی اور سرمد علی سیکرٹری جنرل نے ایک مشتر کہ بیان میں کہا ہے اخباری صنعت کے درآمد شدہ نیوز پرنٹ پر جی ایس ٹی کانفاذ پہلے ہی بحران میں گھرے پرنٹ میڈیا کی بقاء کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، انہوں نے کہا اخبارات کے ذریعے استعمال ہونیوالے نیوز پرنٹ اور دیگر ان پٹ سب درآمد شدہ ہیں اور پاکستانی روپے کی بے مثال گراوٹ کی وجہ سے اخبارات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں اخبارات کے سرورق کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے ان کی سرکولیشن بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے طو یل بقایاجات کی عدم ادائیگی سے مالی بحران مزید بڑھ گیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں نے کہا اخباری صنعت ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کی توقع کر رہی تھی جس میں طویل عرصے سے زیر التواء سرکاری اشتہاری نرخوں میں 35 فیصد اضافہ بھی شامل ہے لیکن اس کے بجائے وزیر خزانہ کے اعلان کردہ مالیاتی بل میں جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔  ریاست کا چوتھا ستون اور عوام کے جاننے اور اظہار رائے کے حق کا تحفظ کرتے ہوئے قوم کی خدمت کرتا ہے، لہٰذا حکومت پر فرض ہے وہ معلومات تک عوام کی رسائی میں معاو نت کرے،خاص طور پر غلط معلومات کے دور میں۔ اے پی این ایس نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی درخواست کی ہے کہ وزیر خزانہ کو نیوز پرنٹ پر جی ایس ٹی واپس لینے کی ہدایت کریں۔

اے پی این ایس

مزید :

صفحہ اول -