حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے کچھ ادارے بند، متعدد کو ضم، کئی صوبوں کو دینے کی سفارش

حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے کچھ ادارے بند، متعدد کو ضم، کئی صوبوں کو دینے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے تشکیل کی گئی کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں کابینہ، خزانہ، اسٹیبلشمنٹ، پاور سیکریٹریز کے علاوہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور محمد نوید افتخار شامل تھے۔ابتدائی رپورٹ میں قلیل اور وسط مدتی سفارشات پیش کی گئیں، کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو بند، کئی اداروں کو ضم اور کچھ اداروں کو صوبوں کے حوالے کرنے اور ایسی تمام آسامیاں جو ایک سال سے زائد کے عرصے سے خالی ہیں ختم کر کے قومی پیسہ بچانے کی سفارش کی۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی کہ نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کی کنٹریبیوٹری پنشن کا نظام لایا جا ئے، سرکاری اداروں میں سروسز کی فراہمی کیلئے نجی شعبے کی خدمات لی جائیں، حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے سرکاری اہلکاروں کے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد اور ٹیلی کانفرنسنگ کو فروغ دیا جائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے سرکاری افسران جو مونو ٹائیزنگ کی سہولت لے رہے ہیں ان سے سرکاری گاڑیاں فوری واپس لی جائیں۔دوسری جانب تجاویز کے حوالے سے وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جو دس ہفتے کے اندر جامع رپورٹ پیش کریگی، وزیر اعظم نے ہدایت کی کمیٹی عالمی سطح کے بہترین تجربات سے استفادہ حاصل کر کے ٹھوس تجاویز دے،امید ہے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قوم کے اربوں روپے کی بچت ہو سکے گی۔

ادارے بند سفارش

مزید :

صفحہ اول -