لاہور کے اندرون شہر کامشہور ثقافتی طائفہ ناپا میں پرفارمنس دیگا

 لاہور کے اندرون شہر کامشہور ثقافتی طائفہ ناپا میں پرفارمنس دیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)  لاہور کے اندرون شہر کامشہور ثقافتی طائفہ کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس۔ناپا میں اس مہینے کے آخر میں جلوہ افروز ہوگا۔ یہ بات ناپا کے CEOجنید زبیری نے  ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔اندرون لاہور شہر کا یہ طائفہ Walled City of Lahore Authority کے تحت کام کرتا ہے اور یہ 27سے 30جون تک ناپا میں رقص اور موسیقی پیش کرے گا۔ پریس کانفرنس میں جنید زبیری کے ساتھ ناپا کے ہیڈ آف میوزک حمزہ جعفری اور کوآرڈنیٹر ارسلان پریال بھی موجود تھے۔ جنید زبیری نے بتایا کہ یہ طائفہ کتھک، بھرت نٹیم، لوک رقص اور موسیقی کے جوہر دکھائے گا۔اس پروگرام کا نام Renewing Glory  ہے اور یہ WCLA  کے ڈائرکٹر جنرل کامران لاشاری نے تیار کی ہے۔ اسے پہلے لاہور میں پیش کیا جاچکا ہے اور اب یہ کراچی میں پہلی مرتبہ پیش ہوگا۔تفصیلات بتاتے ہوئے حمزہ جعفری نے کہا کہ یہ 31لوگوں کی ٹیم ہے جو کتھک اوربھرت نٹیم کے ماہرین، لوک موسیقاروں،لوک رقاصوں اور ڈھولچیوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کل پروگرام چار حصوں پر مشتمل ہے جس میں دو کلاسیکی رقص، ایک لوک موسیقی، اور ایک ڈھول کی پرفارمنس پر مبنی ہوگا۔