کراچی: مسلح ڈاکو بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار

کراچی: مسلح ڈاکو بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کامران چورنگی کے قریب مسلح ڈاکو قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ملزمان بکروں کا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔متاثرہ بیوپاری نے گلستان جوہرتھانے میں واردات کی درخواست جمع کر ادی ہے۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ حیدرآباد سے ٹرک بکرے لے کرگلستان جوہرکامران چورنگی پہنچاتھا تو 2 موٹرسائیکلوں پر4 ملزمان نے ٹرک ڈرائیورکواسلحہ کیزور پریرغمال بنایا۔بیوپاری کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیورکامران چورنگی پرایڈریس معلوم کر رہا تھا، ملزمان ٹرک ڈرائیورسے نقدی اور موبائل فون بھی چھین کر فرارہوئے۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ مقدمہ درج کرانے گلستان جوہرتھانے گئے،اہلکاروں نے کہاایس ایچ او موجود نہیں ہے، ایس ایچ او  آئیں گے پھرمقدمہ کیلئے آنا۔بیوپاری ریحان نے کہا کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں چھینے گئے قربانی کے بکروں کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے۔