مرکزی مسلم لیگ کی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی تیاریاں جاری

مرکزی مسلم لیگ کی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت کیالیکٹرک کے خلاف کراچی اسٹیک ہولڈرزکانفرنس کی تیاریاں جاری۔اس سلسلے میں کراچی کی تمام چھوٹی و بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں کو دعوت دی جارہی ہے۔کراچی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس بروزجمعہ14جون کوشاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاس میں ہوگی۔جس میں تمام جماعتوں کا مشترکہ بیانیہ جاری کیاجائے گا۔اسٹیک ہولڈرزکانفرنس کے حوالے سے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کو چلانے والا شہر قائد کراچی مسائلستان بنتا جارہاہے۔ایک جانب امن وامان کی بگڑتی صورحال اور دوسری جانب شدید گرمی میں کیالیکٹرک عوام کیلیے عذاب بناہواہے۔نیپرانے مہنگی بجلی اور عوام دشمن پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔لیکن انہیں نہیں معلوم کی پاکستان میں حقیقی اسٹیک ہولڈرز عوام ہیں۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے کیالیکٹرک اور نیپرا کو عوام دشمنی  پالیسیوں سے بازرہنے کی تلقین کریں گے۔احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ نے عوامی حقوق کی جنگ  شروع کررکھی ہے۔شہر بھر میں کیالیکٹرک دفاتر کیباہراحتجاجی مظاہرے کرکے کیالیکٹرک کو تنبیہ کردی۔اگرکیالیکٹرک کا عوام دشمن رویہ جاری رہا تو مرکزی مسلم لیگ بہت جلد عوامی سمندرکیساتھ کیالیکٹرک ہیڈآفس کا گھراکرے گی اور دھرنا دیاجائیگا۔