فوڈ سیفٹی ٹیم کا چشمہ گھی ملز میں لیول ون ٹریننگ کا انعقاد

 فوڈ سیفٹی ٹیم کا چشمہ گھی ملز میں لیول ون ٹریننگ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ آصف خان کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے چشمہ گھی ملز میں لیول ون ٹریننگ کا انعقاد کیا، اس دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملز ورکرز کو حفظانِ صحت کے اصولوں سے آشنا کرایا اور ان پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی،اس کیساتھ ہی ساتھ فوڈ سیفٹی ٹیم نے میں مختلف دکانوں میں حلال فوڈ کے لائسنس کا اجرا کیااور ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے چشمہ روڈرنگپور اڈا پر بیکری میں ناقص صفائی کے انتظامات پر بھاری جرمانہ عائد کردیا، اس موقع پر فوڈ اتھارٹی نے کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔