نوشہرہ،نامعلوم چور مسجد موذن سے نقدی اور موبائیل چھین کر فرار

  نوشہرہ،نامعلوم چور مسجد موذن سے نقدی اور موبائیل چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں محلہ اباخیل میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے مسجد موذن کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بناکر ان سے نقدی اور موبائل چھین کرفرار ہونے میں کامیاب رہزنوں نے جاتے جاتے متاثرہ موذن کو مذاحمت نہ کرنے کی ہدایت کی بصورت دیگر مارے جاؤگے کی دھمکی دے دی اس سلسلے میں خان زیب ولد اورنگزیب مرحوم ساکن محلہ اباخیل نوشہرہ کلاں نے تھانہ نوشہرہ کلاں میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ حسب معمول فجر کی آذان دینے مسجد جارہا تھا کہ سپین جماعت کے قریب دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روک کر میری جیب سے دو ہزار روپے کی نقدی ایک نوکیا موبائل اور کچھ ضروری کاغذات لے کر مجھے دھمکی دی کہ اگر مذاحمت کی تو مارے جاؤ گے۔