گورنر سندھ سے ملاقات میں نیدرلینڈز کی سفیر نے آئی ٹی کورسز کو سراہا

گورنر سندھ سے ملاقات میں نیدرلینڈز کی سفیر نے آئی ٹی کورسز کو سراہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نیدر لینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی، ثقافتی تعلقات، تجارت میں اضافہ، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک نیدر لینڈ دوطرفہ تعلقات تاریخ ساز ہیں۔ بعد ازاں گورنر سندھ کے ہمراہ نیدر لینڈ کی سفیر نے قرعہ اندازی میں خوش نصیب طلباء کو موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ اور آئی فونز دیئے۔ اس موقع پر نیدرلینڈز کی سفیر نے کہا کہ گورنر سندھ کے اقدامات بہت ہی شاندار ہیں یہاں طلباء کو بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔ گورنر سندھ کے ہمراہ نیدرلینڈز کی سفیر نے امید کی گھنٹی کا دورہِ اور راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔ وہ بابائے قوم قائد اعظم کے تاریخی آفس بھی گئیں جہاں بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاء دیکھیں۔